گھوٹکی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پنجاب کے سیلابی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد گھوٹکی کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سید خورشید شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما تھے۔ بلاول بھٹو کو سینک بند پر سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے متاثرہ افراد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں امدادی اشیا تقسیم کیں۔ پیپلز پارٹی گھوٹکی کی جانب سے جلسے کا انتظام کیا گیا تھا۔
کارکن بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں بھی موجود تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں کے نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلایا اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ روانہ ہو گئے۔