اسلام آباد میں بیٹھے مداری غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

لاہور (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے مداری غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں، روزانہ دو کروڑ روپے خرچ کر کے اسلام آباد میں جشن منایا جا رہا ہے۔

چناب چوک پر سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ظالم لوگ غریبوں کیلئے قربانی دینے کو تیار نہیں، وہ رقص تو کر سکتے ہیں غریب عوام کی خدمت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی ملتان میں متاثرین کی مدد کے بجائے مخدوم جاویدہاشمی کی خالی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے اپنے لوگوں میں ٹکٹ بانٹ رہے ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا الزام خان بتائیں کہ بنی گالہ کے محل میں رہنے والے کا ٹیکس کیا صرف ڈیڑھ لاکھ روپے بنتا ہے۔