پنجاب : پنڈی بھٹیاں میں نوجوان قتل، لواحقین کا احتجاج

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں متیکی کے رہائشی علی رضا کو ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

جس پر لواحقین مشتعل ہوگئے،اور لاش دلا بھٹی چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا،خواتین نے سینہ کوبی کی،اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعرے بازی کی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل بھی ان کے ایک رشتہ دار کو قتل کیا گیا، مگر کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا تھا،اب ایک اور قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا، جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔