پی ٹی آئی کا صدر ہوں ہٹایا تو عدالت جاؤنگا، جاوید ہاشمی

 Javed Hashmi

Javed Hashmi

پنجاب (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا صدر ہوں اگر ہٹانے کی کوشش کی تو عدالت جاؤنگا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ معلوم تھا میرے علاوہ عمران خان سمیت کوئی استعفٰی نہیں دے گا،استعفے کے بعد پارلیمنٹ تو کیا اسلام آباد بھی نہیں گیا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نواز شریف اور بھٹو کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا لیکن انہوں نے بھی قوم کو مایوس کیا۔