خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال کی تحصیل کبیر والا کے قریب ٹریلراور منی ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر اڈا پل 25 کے قریب پیش آیا۔

جب منی ٹرک مخالف سے سمت سے آنےوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ٹرک میں سوار 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ مرنےاور زخمی والے افراد گجرات سے ملتان جارہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔