اسلام آباد میں تیز بارش، دھرنے کے مقام پر لگے خیمے اکھڑ گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دھرنے میں موجود شرکا بارش اور تیز آندھی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ تیز آندھی کے باعث پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے مقام پر لگے ہوئے خیمے اکھڑ گئے۔