پی ٹی آئی کا مزار قائد کے سامنے جلسہ آج ، تیاریاں عروج پر

Jalsa

Jalsa

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزار قائد کے سامنے نور بائی روڈ پر تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا جارہا ہے ، جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خصوصی طور پر کراچی آکر خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں جلسہ گاہ میں تیاریاں عروج پر ہیں اور سٹیج کی تیاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت کارکنوں میں جلسے کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا یہ جلسہ کراچی کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔

جلسہ گاہ میں تیاریوں کے موقع پر کارکنان سمیت خواتین اور بچے بھی موجود رہے ، خواتین کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ عمران خان اس ملک میں مثبت تبدیلی لائیں گے اور یہ ملک ایک بار پھر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان خصوصی طور پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرنے آرہے ہیں۔