سندھ کی تقسیم کیخلاف ہیں لیکن نئے صوبے چاہتےہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےعمران خان کو کراچی آنے پر ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم کے مہمان ہوں گے، جب عمران سیاست میں آئے تھے تب بھی انہیں خوش آمدید کہا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مجھ پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔سندھ کی تقسیم کے خلاف ہیں لیکن نئے صوبے چاہتے ہیں۔ اپنی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے۔

کہ پی ٹی آئی اورپی اےٹی نے سب سے پہلے انقلاب کی بات کی،انقلاب کی اصطلاح سب سے پہلے ایم کیوایم نے ہی پیش کی اور ملک میں ایم کیوایم نے ہی انقلاب کو متعارف کرایا،ایم کیوایم کبھی اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔