آپریشنل وجوہات پر 5 پروازیں منسوخ، 7 تاخیر کا شکار

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) آپریشنل وجوہات کی بنا پر اندرون و بیرون ملک سے آنے اور جانے والی قومی و نجی ائیر لائنز کی پانچ پروازیں منسوخ جبکہ سات پروازیں تاخیر کا شکا ر ہوئیں۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر گزشتہ روز لاہور سے شارجہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 412،کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 405 ،جدہ سے لاہور آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 471 ،کراچی سے آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 404 اور کراچی سے ہی آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز آئی سکس 203 کو منسوخ کر دیا گیا۔

جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 735 دو گھنٹے ،کویت جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 205 دو گھنٹے،دمام جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 711 ایک گھنٹہ، کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز آئی سکس 202 چار گھنٹے ،رحیم یار خان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 653 تین گھنٹے ،ملتان جانے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 384ایک گھنٹہ اور اسلام آباد جانے و الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 654دو گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔