گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ کشمیری بازار میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان پر گیس کی منتقلی کے دوران آگ لگ گئی، پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی کے علاقہ کشمیری بازار میں ڈی ایچ کیو کی دیوار کے ساتھ قائم دکانوں میں شاہ فلنگ ایجنسی میں شام کو گیس کی فلنگ جاری تھی لیکن اس دوران گیس کی لیکج سے آگ لگ گئی۔

جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اس دوران فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگئیں جنہوں نے آگ پر قابو پا یا واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی اسی جگہ آگ لگی تھی۔ ادھر ایس ایچ او رفعت بھٹی نے بتایا کہ تین افراد خالد شاہ مالک دکان، دو ملازمین فیصل اور مناظر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔