سندھ میں آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کمی

Flour

Flour

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں فلار ملرز کی جانب سے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی، جس کے بعد کمشنر کراچی کی جانب سے آٹے کی سرکاری ریٹیل قیمت ڈیڑھ روپے گھٹا دی گئی۔

چیئرمین فلاور ملرز ایسوسی ایشن سندھ زون چودھری محمد یوسف کے مطابق ملرز کی جانب سے آٹے کی ایکس مل قیمت 2 روپے کمی کے بعد 37 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

کمی کے بعد 10 کلو آٹے کے بیگ کے نئے ایکس مل نرخ 375 روپے ہو گئے ہیں دوسری طرف کمشنر کراچی نے شہر میں آٹے کی سرکاری قیمت ڈیڑھ روپے گھٹان کے بعد 38 روپے 50 پیسے فی کلو کر دی ہے۔