سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکین گھروں کو لوٹنا شروع

Flood

Flood

سکھر (جیوڈیسک) سندھ میں دریا سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہونے سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پنجاب میں سیلاب متاثرین گھروں کو لوٹ رہےہیں جبکہ کچھ خیموں میں مقیم ہیں۔

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد سکھر بیراج سے نکلنے والے سیلابی ریلے نے پنوں عاقل کے ملحقہ درجنوں دیہات کو متاثر کیا ہے اور لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ گڈو بیراج میں پانی کے بہاؤ میں کمی تو آرہی تاہم کشمور میں کچے کے بعد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

گھوٹکی میں قادرلوپ بند پر دباؤ بڑھنے کے بعد لوگوں کو ریلف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں سیلاب متاثرہ افراد کو پانی اترنے بعد اب اپنے گھروں کی تعمیر ومرمت کی فکر لاحق ہے۔

رحیم یار خان اور بہاول پور میں زیادہ ترمتاثرین پانی کی وجہ سے راستے بند ہونے و سے ابھی تک کیمپوں میں مقیم ہیں۔ مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں خوراک اورعلاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔