ملتان (جیوڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا صوبائی معاملہ ہے صوبائی حکومتیں پارلیمنٹ کو ریکوزیشن بھیجیں ۔
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں کا مقصد ملک کو اندھیروں میں دھکیلنا ہے۔ حکومت بند گلی میں نہیں ہے ، حکومت 18 کروڑ عوام اور پارلیمنٹ کیساتھ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مشرف حکومت بھی ہمارے خلاف کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہ کرسکی۔
700 کنال کے گھر والے بتائے ان کی آمدن کا ذریعہ کیا ہے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے مزید کہا کہ بلاول قومی لیڈر کے بیٹے ہیں ان کا دورہ پنجاب خوش آئند ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 149 میں امیدوار کا فیصلہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کرے گا۔