پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 73 ہو گئی

Dengue Virus

Dengue Virus

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 73 ہو گئ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے ڈینگی کے مریضوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی سے ہے۔

ڈینگی کے مریض ہولی فیملی،بے نظیر راولپنڈی اسپتال، میو، جنرل اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں 42 سالہ نسیم، 43 سالہ محمد شفیق، 36 سالہ محمد افضال، 12 سالہ عبید اللہ اور 11 سالہ فرح شامل ہیں۔

رواں سال میں 73 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، جن میں لاہور میں 26 ، راولپنڈی اور شیخوپورہ میں 19 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔