کراچی (خصوصی رپورٹ) شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات پر آج سے خصوصی صفائی وس انسداد تجاوزات مہم کا آغاز ہوگا صفائی وستھرائی اور انسداد تجاوزات مہم کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ تمام زونز گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور سرکاری آراضی پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے لئے مہم کو کامیاب بنا کر عوام کو سہولت پہنچانے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے کے ساتھ ساتھ معمول کے مطابق صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کو جاری رکھا جائے گا،تمام زونز کو مشنری اور افراد ی قوت کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مشنری اور وہیکل کی درستگی کا کام عید الاضحی سے قبل انجام دی جائے تاکہ عید الاضحی پر کنٹی جنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنا کرضلع کورنگی میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے تمام محکماجاتی افسران بھی موجو دتھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہاکہ انتظامات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ مساجد و مدارس اور اجتماعی قربان گاہوں سے آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے خصوصی کنٹینرز رکھے جائیں ۔ایڈمنسٹریٹر عبدالراشدخان نے عوام سے اپیل کی کہ عید الاضحی کے موقع پر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے۔