یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Petroleum

Petroleum

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے ، 80 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر ، ہائی اوکٹین کی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ یکم اکتوبر سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 77 پیسے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے عوام کو پورا ریلیف نہیں مل رہا اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے صارفین محروم رہیں گے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری 28 ستمبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ 30 ستمبر کو ہو گا۔