ایران داعش کیخلاف لڑائی میں امریکا کیساتھ مشروط تعاون پر تیار

Iran

Iran

نیو یارک (جیوڈیسک) ڑائی میں امریکا کے ساتھ مشروط تعاون کے لیے تیار ہے۔ خبر ایجنسی نے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارتکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران داعش کے خلاف ساتھ دینے کو تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے۔

کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مغربی ممالک بھی لچک دکھائیں۔ سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بجائے داعش عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ، جس کے خلاف لڑائی میں ایران خطے میں اپنا اثر استعمال کر سکتا ہے۔

متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات اس وقت بھی نیویارک میں جاری ہیں۔ ایران اور امریکا دونوں داعش کے خلاف تعاون کو مسترد کرچکے ہیں، تاہم جان کیری نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ایران بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔