لاہور (جیوڈیسک) عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں آئندہ ہونے والے مظاہروں میں رکشوں کو آگ لگانے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان انہوں نے سکیم موڑ سے مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن تک نکالی جانے والی ریلی میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی روز سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی غریب کی آواز سننے کو تیا ر نہیں، اس لئے ہم نے رکشوں کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔