قصور: گھریلو تنازع، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) کنگن پور کے نواح ویرکے میں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ نوجوان محمدتنویر نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمدتنویر کامبینہ طور پر اپنے اہلخانہ سے تنازع چلا آرہاتھا۔

وقوعہ کے روزاہلخانہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دریں اثناء قصور کھڈیاں روڈ الہ آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکرسے سڑک عبور کرنے والامحمدآصف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔