بیرون ملک رہ کر سندھ کا بیٹا کہلانا درست نہیں، ریاض چانڈیو

Riaz Chandio

Riaz Chandio

سکھر (جیوڈیسک) جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ پنجاب از خود آئین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتیں سندھ کے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں،سندھ میں مقیم چار لاکھ غیر ملکیوں کو سندھ سے بے دخل کرنے کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی۔

جب تک سندھ سے آخری غیر ملکی کو بھی نہیں نکال دیا جاتا، سندھ میں رہنے والے سندھ کے اصل سپوت ہیں، بیرون ملک رہ کر سندھ کا بیٹا کہلانا قطعی درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں جئے سندھ محاذ کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ،ریاض چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ تعصب پسند نہیں بلکہ پر امن اور محبت پسند ہیں، سندھ کو تقسیم کئے جانے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔