کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، پیپلزپارٹی کبھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قیادت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، سندھ کی تقسیم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،غیور عوام اس کی خود حفاظت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے منتخب وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
عمران خان نے بھاری مینڈیٹ کے باوجود اس شخص سے اتحاد کیا جوانتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو سندھ کی دھرتی نے پناہ دی آج وہی لوگ اس کی تقسیم کے درپے ہیں ،نواز شریف کو چاہیے کہ وہ گڈ گورننس قائم کریں، جیکب آباد کے عوام کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بڑے بھائی میر فاروق خان جکھرانی اور پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔