تعلیم کا مقصد صرف ڈگریوں کا حصول نہیں ہے بلکہ تعلیم انسان میں شعور کو بیدار کرنے کا نام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ) تعلیم کا مقصد صرف ڈگریوں کا حصول نہیں ہے بلکہ تعلیم انسان میں شعور کو بیدار کرنے کا نام ہے ۔کو جنٹ کیڈت کالج میںبچوں کو جدید سائنسی علوم سے روشنا س کروایا جاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار کو جنٹ کیڈٹ سکول وکالج کے ڈائریکٹر اے ڈی ساجد نے منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے باوا چک میں بہت سارے تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی گئی اور تعلیمی خدمت کی گئی ۔مگر آج تک باوا چک میں کیڈٹ ساز ادارے کی بنیاد رکھنے کے بارے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے مگر ہم اس علاقے میں عرصہ دراز سے ڈیسنٹ اکیڈ می آف سائنس اینڈ کمپیوٹر کالج میں تعلیم دینے میں مصروف ہیں جس میں ہمیں اندازہ ہوا کہ باوا چک اور اس کے گردونواح میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

بجائے اسکے کہ یہاںبچوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو ہم نے 5 جنوری 2014 کو باوا چک میں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوجنٹ کیڈٹ ہائی سکول اینڈ کالج کی بنیا د رکھی ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 4سے 5 ماہ میں سکول کامیابی کا گراف سے کے سامنے ہے پھر والدین کی پر زور اپیل پر ہم نے اگست 2014 کو کو جنٹ وزڈم انسٹیٹیو ٹ کے نام سے یہاں باقاعدہ انٹر کی کلاسز شروع کیں ۔تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں خود اعتمادی پیداکرنے کے لیے باقاعدہ پر وگرام کروائے جاتے ہیں اور سیمینار ز کا انتظام کیا جاتاہے جس میں نامور کالجز اور یونیورسٹیز کے پروفیسرزبچوں سے مخاطب ہوتے ہیں۔

سکول میں چھوٹے بچوں کے لیے باقاعدہ تعلیمی گیمز اور بذریعہ سی ڈی تعلیم دی جاتی ہے ۔اور ہمارا ادارہ فل ڈ ے ایجو کیشن سسٹم کی ایک منفرد خصوصیت رکھتا ہے جس میں بچوں کے لیے گھر کا کام نہیں دیا جاتا کیو نکہ آج کل والدین اتنے زیادہ مصروف ہو چکے ہیں کہ وہ بچوں کو ٹائم نہیں دے پاتے اگر کوئی ٹائم نکالتابھی ہے تووہ موجودہ تعلیمی سلیبس کے مطابق اپنے بچوں کو تیاری ہی نہیں کر وا سکتا اس لیے ہم سکول کو فل ڈے سکول بنا دیا ہے تاکہ سار ا کام بچے اساتذہ کی نگرانی میں کر کے جائیں۔ تعلیمی میعار کو مزید بہتر ن بنانے کے لیے ہم نے بچوں کو انگلش میڈیم تعلیم سے مکمل روشناس کروا کر اسلا می انداز میں تعلیم دی ہے ۔تاکہ بچے بہترین تعلیم حاصل کر سکیں۔

News

News