لاہور: دو گاڑیوں میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ کینٹ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ شامی روڈ کینٹ میں پیش آیا۔

تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 9 افراد کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال پہنچایا گیا جہاں 22 سالہ ثنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔