کراچی : کورنگی سے 2 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گیا۔گرفتار کئے جانے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور چھِینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض اور عبدالطیف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔