شکیل اوج کے قتل کے تین روزہ سوگ کے بعد کراچی یونیورسٹی کھل گئی

Karachi University

Karachi University

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامیہ کے ڈین شکیل اوج کے قتل کے تین روزہ سوگ کے بعد جامعہ کھل گئی۔ اساتذہ کا احتجاج جاری رہنے سے تدریسی عمل معطل۔ جامعہ کراچی تین روزہ سوگ کے بعد آج کھل گئی۔ انتظامی شعبے میں کام شروع ہو گیا۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کی احتجاجی ریلی آرٹس لابی سے جوبلی گیٹ تک نکالی جائے گی۔ جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامیہ کے ڈین شکیل اوج کے قتل کے واقعہ کے بعد جامعہ کا تدریسی اور غیر تدریسی عمل بند ہو گیا تھا۔

جامعہ کی اساتذہ تنظیم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے۔ جامعہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔