اسلام آباد (جیوڈیسک) آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں سے بجلی کے ٹیرف کم کرنے کے لئے تجاویز اور رپورٹ طلب کی گئی ہے جن کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب ملکی سیاسی صورت حال اقوام متحدہ کےاجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت اور مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں پربات ہو گی سیلاب متاثرین کے لئے عید پیکج کا اعلان بھی کیا جائیگا۔