اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ، نواز شریف شرکت کریں گے

General Assembly

General Assembly

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے مختلف ممالک کے سربراہوں نے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ملاقات میں مصر اور میکسیکو کے صدور کیوبا اور الجیریا کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔

اس دوران اقوام متحدہ کےاجلاس کے ایجنڈے میں شامل 172 پروگرامز پر غور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی اجلاس آج شروع ہو گا جس میں دنیا بھر سے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔