بھارت میں مسلمان طالب علم نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

India

India

حیدرآباد دکن (جیوڈیسک) بھارت کے نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔

حیدرآباد دکن کے علاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے اپنا سیکیورٹی کوڈ ڈالا تو مشین سے اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا۔

اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انھیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔

حیدر آباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔