تحریک طالبان کا سابق ترجمان پاکستان کے حوالے

Taliban

Taliban

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان، مہمند ایجنسی چیپٹر کے ایک سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔