گورنمنٹ اینڈ نیشنلائزڈ اسکول ٹیچرز ایسویشن ( گینسٹا) بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری راجہ محمد یوسف اور مرکزی نائب صدر سہیل احمد کے تجویز سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اینڈ نیشنلائزڈ اسکول ٹیچرز ایسویشن ( گینسٹا) بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری راجہ محمد یوسف اور مرکزی نائب صدر سہیل احمد کے تجویز سے شروع کی گئی ، ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریبات کا تیسرا پروگرام بلدیہ ٹاؤن میں منعقد کیا گیا ، اس تجویز پر تمام ٹیچرز ، ہیڈ ماسٹررز کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کی ایجوکیشن یونینز اور سپروائزر انور نے مکمل تعاون کیا اور ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کی وجہ سے ان تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا ، تیسرے پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی ریجن کراچی عبدالوہاب عباسی تھے ان کیساتھ دیگر مہمان گرامی میں A.D.E.O گل محمد خاصخیلی و دیگر مہمان گرامی شامل ہے۔

تمام مہمان گرامی کو ہار اور اجرک پہنائیں گئیں ، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نعت پیش کی گئی پروگرام کے آغاز کے بعد مرحومین ملازمین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کیلئے دعا مغفرت کی گئی ، A.D.E.O گل محمد خاصخیلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تقریب سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کی زندگی میں ہی ان کی خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین پیش کرنے سے ان ملازمین میں ایک نئی روح پھونک دی گئی ہے چونکہ ان کی ملازمت جب اختتام پذیر ہوتی ہے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور وہ خود کو تنہا اور اکیلا سمجھ کر مرجھاسے جاتے ہیں مگر جب اس طرح بھری محفل میں تمام ایجوکیشن کے ملازمین و افسران ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین کے ساتھ شیلڈ دی جاتی ہے۔

تو وہ خود کو دوبارہ جوان محسوس کرتے ہیں اور تنہائی کا شکار یا مایوسی کا شکار نہیں ہوتے بلکہ یہ پروگرام اور شیلڈ انہیں مرتے دم تک اپنی ملازمت پر فخر محسوس کرتے ہیں پھر انہوں نے اس پروگرام کو پیش کرنے والوں کو ایک مٹھی قرار دیا جس میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی گئی اور تمام لوگ یکجان ہو کر اس تقریب کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوئے ، آخر میں ڈائریکٹر عبدالوہاب عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس قسم کی تقریب سے نہ صرف ریٹائرڈ ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ تمام چھوٹے بڑے ملازمین اور افسران ایک ہی صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہوئے بہت سے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں انہوں نے پیشکش کی کہ کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہوتو وہ ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریب ہر ٹاؤن میں ہونی چاہیے اور اس کیلئے ہم ملکر کوشش کریں تو اس کو قانونی شکل دی جاسکتی ہے، جس کیلئے میں آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرونگا ، اس کے بعد مہمان گرامی کے ہاتھوں سے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی گئیں اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Karachi News

Karachi News