لاہور : سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے ریٹی گن روڈ پر واقع سینٹرل ماڈل اسکول نامی سرکاری اسکول کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی۔

قائم مقام الیکشن کمشنر کے مطابق تہہ خانے میں الیکشن کاسامان رکھا تھا۔فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔ آگ لگنے کے وقت خوش قسمتی سے اسکول میںبچے نہیں تھے۔

اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جارہا ہے تاہم تحقیقات کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے آسکے گی۔