پالک کھائیں ، وزن گھٹائیں

Spinach

Spinach

اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق پالک غیر صحت مند کھانوں کی طلب کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد گار ہے۔ سوئیڈن کے محققین کا کہنا ہے۔

کہ آئرن کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جانے والی سبزی پالک دیگر غذائی اجزا، مثلاً وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے، میگنشیم اور فولیٹ سے بھری ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ اس کے پتوں سے حاصل شدہ عرق وزن گھٹانے میں بہت مددگار ہے۔

​ڈاکٹر البرٹسن کا کہنا ہے کہ ہر روز صبح ناشتے سے پہلے پالک کا عرق پینے سے بھوک میں 95 فی صد کمی ہوتی ہے ،اور وزن کم کرنے کے امکانات 43 فی صد زیادہ تھے۔