پی ٹی آئی اور حکومت میں 80 فیصد معاملات طے پاگئے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں 80 فیصد مطالبات طے پا گئے ہیں، سیاسی جرگے کی تجاویز تینوں فریقوں کو پہنچا دی ہیں ، امید ہے مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

پشاور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تینوں فریقین نے اتفاق کر لیا ہے، دیگر معاملات بھی طے پاجائیں گے،آپس میں مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کیے جائیں تاکہ جمہوریت چل سکے۔