لوئس ہملٹن کو سنگاپور گراں پری چیمپیئن شپ میں برتری

Lewis Hamilton

Lewis Hamilton

سنگاپور (جیوڈیسک) مرسیڈیز کے فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن نے سنگاپور گراں پری ورلڈ چیمپیئن شپ میں برتری حاصل کر لی۔ نیکوروزبرگ کو گاڑی میں خرابی کے باعث ریس سے دستبردارہونا پڑا۔

سنگاپورکے مرینہ بے سرکٹ پرہونے والی سیزن کی چودہویں ریس کا آغازلوئس ہملٹن نے پول پوزیشن سے کیا۔ ہملٹن کوابتداء میں ریڈ بل کے سباسچین ویٹل اورڈینئیل ریکارڈو کیخلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنے تجربے اورمہارت سے دونوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کر لی۔

دو ہزارآٹھ کے چیمپیئن ہملٹن نے مقررہ دو گھنٹے چار سیکنڈز میں طے کیا، سباسچین ویٹل چودہ سیکنڈزکے فرق سے دوسرے اور ریکارڈ و تیسرے نمبر پر رہے۔

چیمپیئن شپ لیڈرنیکو روزبرگ گاڑی میں خرابی کے باعث ریس جاری نہ رکھ سکے، سنگاپورگراں پری میں کامیابی کی بدولت ہملٹن ڈرائیورز چیمپیئن شپ میں دو سو اکتالیس پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ روز برگ دو سواڑ تیس پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔