بیجنگ (جیوڈیسک) تائیوان کے بعد سمندری طوفان مشرقی چین کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ 2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
سمندری طوفان کے باعث چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام سرکاری عمارتیں ، سکول اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔
طوفان سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ، جبکہ ساحل کو ہر قسم کے کام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔