ملتان (جیوڈیسک) سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے شاہ محمود قریشی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی عوامی نمائندے ہیں تو اپنے حلقے سے استعفیٰ دیں میں ان کے حلقے سے الیکشن لڑوں گا تو پتہ چل جائے گا کہ داغی کون ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائوں گا۔ شاہ محمود قریشی کو کبھی سیاسی حریف نہیں سمجھا، ملتان میں جھگڑا رہتا ہے کون مخدوم ہے کون نہیں، میں شاہ محمود قریشی کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہمت ہے تو این اے 150 سے میرے خلاف الیکشن لڑیں ملتان والے حقیقت جانتے ہیں کون داغی ہے کون نہیں۔
میں سپریم کورٹ جا کر ملتان میں شاہ محمود قریشی کی مرضی کا الیکشن کمیشن بنانے کے لیے تیار ہوں، انھوں نے کہا کہ میں نے عمران خان بھولے آدمی ہیں ان کو پارٹی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔میں نذرانے لینے والے کو پیر نہیں سمجھتا۔ ملک میں دھرنوں کی سیاست ہو رہی ہے۔تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی ہے۔