بوچھال کلاں کی خبریں 22/9/2014

Riaz Malik

Riaz Malik

بوچھال کلاں (نامہ نگار) تھانہ کلر کہار کے قصبہ بوچھال کلاں میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر کپڑے کے تاجر کو قتل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق قصبہ بوچھال کلاں کے محلہ رحمانیہ میں حاجی ملک بشیر جو کپڑے کا کاروبار کرتا تھا کے گھر میں صبع فجر کے وقت پانچ ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے ملک بشیر اور اس کی بیوی کو رسیوں سے باندھ دیا کہ مذاحمت پر ڈاکوئو نے رسی کا پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیاجب وہ گھر کی تلاشی دے رہے تھے کہ ان کے ہمسایہ نے انہیں جگانے کی غرض سے دروازہ کھٹکایا تو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی بوچھال کلاں پولیس چوکی کے انچارجسب انسپکٹر علی اکبر، ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین حیدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیتھانہ کلر کہار پولیس کے مطابق ڈاکو صرف ایک موبائل لے کر گئے ہیں بوچھال کلاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )MYOضلع چکوال کے چیف آرگنائزر چوہدری زوہیب اشرف اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد افضال شازی نے کہا ہے کہ MYOکے کارکن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پہنچ رہے ہیں اور اصل حقداروں کو ان کا حق دلانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو جاتے MYOکے کارکن بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گیانہوں نے کہا کہ مرکزی صدر شعیب جیلانی بوبی کی مشاورت سے MYOکی تنظیم سازی کا کام 60%تک مکمل کر چکے ہیں جس کے بعد MYOضلعچکوال کی منعظم تنظیم ہوگی اس موقع پرMYOکے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی بعد ازاں انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا دورہ بھی کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )ڈھوک دند سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر ملک نے کہا کہ سکول کو ضلع چکوال میں مثالی سکول بنانے کے بعد سکول میں چلڈرن پارک بنانا میرا خواب ہے علاقہ کے عوام میرا یہ خواب پورا کرنے کے لئے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے گرانٹ منظور کرانے کی اپیل کریں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈھوک دند سکولمیں چلڈرن پارک بنانا میرا پرانا خواب ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے جلد ہی سکول میں پارک کے لئیجگہ خریدی جائے گی انہوں نے علاقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے اپیل کریں کہ وہ پارک کے لئے گرانٹ منظور کرائیں کیونکہ کسی بھی گرانٹ کی منظوری ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے اس موقع پر پارک کے لئیماسٹر حاجی عبدالغفارسیتھی نے 15000روپے کا عطیہ دیا جس پر سکول کونسل کے ممبران بچوں کے والدین اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں(نامہ نگار)نچار ج پولیس چوکی بوچھال کلاں نے قوم لوط کے پیروکار کو گرفتار کر لیا دوسرا فرار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بوچھال کلاں کے نواحی گائوں موضع گاہی میں دو نو عمر لڑکوں کے ساتھ بد فعلی اور مار پیٹ کرنے والے دو ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرنے کے لیے انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں SIعلی اکبر ہمراہ ٹیم HCکامران ظفر ، HCمحمد ادیل ، HCعاشق حسین ، کانسٹیبل نجب خان موضع گاہی میں چھاپہ مارا ایک ملزم غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفےٰ قوم بھٹی کو گرفتار کر لیا اور ایک ملزم اسد بشیر ولد محمد بشیر قوم بھٹی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ۔ اسد بشیر نے فرار ہونے کے دوران اپنا پسٹل 30بور 2ضرب رائونڈ راستہ میں گرا گیا جو کہ پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اہلیانِ دیہہ نے چوکی انچار ج بوچھال کلاں SIعلی اکبر اور ان کی ٹیم کو بروقت کاروائی کر کے ملزم گرفتار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ریاض احمد ملک
نمائندہ الاخبار بوچھال کلاں
03348732994