دورہ آسٹریلیا، ٹیم سلیکشن کیلئے پی سی بی کا اجلاس آج ہو گا

PCB

PCB

کراچی (جیوڈیسک) دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے انتخاب کے لئے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا دو روزہ اجلاس آج کراچی میں شروع ہو گا۔

کراچی میں جاری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ جائزہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کوچز اور کپتان آج سر جوڑ کر کھلاڑیوں کے ناموں پر بحث کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے چار ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ جس میں ٹی ٹونٹی ، ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ کے علاوہ چار روزہ وارم میچ کے لئے بھی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد لسٹ کو چیئرمین شہریار خان کے حوالے کیا جائے گا جن کی منظوری کے بعد ہی کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔