عمران خان سندھ کے عوام کو جگانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے، خالد مقبول صدیقی

Khalid Maqbool

Khalid Maqbool

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تویہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک عام انتخابات نہ کرائے جائیں کیونکہ جس ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام نہ ہو تو اسے جمہوریت نہیں سمجھا جاتا اور ہم نے خود اسمبلیوں میں کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں بلدیاتی الیکشن ہی نہ کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے بیانات پر کوئی شک نہیں لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا میں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر سندھ کے عوام کو جگانا چاہتے ہیں تویہ ان کا حق ہے لیکن کراچی جاگا ہوا ہے اور ہم اسے جگانا بھی جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات بتائیں کہ انہیں کس طرح پتہ چلا کہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف میں مک مکا ہوگیا ہے۔