عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان

Mufti Muneeb Rahman

Mufti Muneeb Rahman

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ موسمیات، نیوی اور سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق 25 ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ یکم ذی الحج 27 ستمبر اور عید الاضحیٰ 6 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔