پاکستانی ڈیم، بھارت کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے، حافظ محمد سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی دریاوٴں پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے بھارت کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

بھارت دہشت گردی سے باز نہ آیا تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مرکز القادسیہ چوبرجی لاہور میں جماعت الدعوة کے زیر اہتمام کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کا مزید کہنا تھا کہ سیلابوں سے بچنے کیلئے بھارتی آبی دہشت گردی روکنا اور نئے ڈیموں کی تعمیربہت ضروری ہے۔

حالیہ سیلاب کے دوران کشمیریوں پر ظلم کیا گیا۔بھارت کشمیریوں کو نقصانات سے دوچار کر کے ان کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت پر دباوٴ بڑھانا چاہیے تاکہ وہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے اور اس مسئلہ کو عالمی فورم پر اٹھایا جائے۔