امریکا کا خلائی جہاز کامیابی سے مریخ کے مدار میں پہنچ گیا

Space Craft

Space Craft

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکا کا خلائی جہاز 10 ماہ کے سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدارمیں پہنچ گیا ہے۔

میون نامی خلائی جہاز گذشتہ 10 ماہ سے خلا میں مریخ کی جانب بڑھ رہا تھا اور آج صبح کامیابی سےسرخ سیارے کےمدارمیں داخل ہو گیا۔ مدارمیں داخل ہونےکے بعد جہاز کےانجن اسے تیزی سے سیارے کے قریب لانےکی کوشش کریں گے، ناسا کےسائنس دانوں کے مطابق مریخ پر بھیجے جانے والے اس مشن کا بنیادی مقصد سیارے کے موسمیاتی حالات کا پتہ چلانا ہے، جہاز پر نصب جدید آلات کی مدد سے مریخ کی سطح کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس سے سیارے پر ماضی میں پانی کی موجودگی کابھی پتہ لگایا جا سکے گا۔

مریخ کی سطح پر کٹاؤ کے آثار پائے جاتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی زمانے میں وہاں وافر مقدار میں پانی بہتا تھا، اس وقت مریخ کی سطح پر ہوا کا دباؤ اس قدر کم ہے کہ وہاں پانی فوراً ابل کر بخارات کی شکل میں تحلیل ہو جاتا ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ میون کی مدد سے ہمیں مریخ کے بارے میں ایسی دریافتیں کرنے میں مدد ملے گی جن سے ہم وہاں کے ماحول اور اس کے ارتقا کے بارے میں بہت کچھ جان سکیں گے۔