سندھ اسمبلی کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات پچیس ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے، بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، حکومتی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے طلب کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ دوہزارتیرہ میں ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا، بل کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے حوالے کرنے کی منظوری لی جائے گی، ادھر متحدہ قومی موومنٹ نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جبکہ قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے تھر کی صورتحال پر بحث کے لیے قراردادیں جمع کرا دی ہیں،ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔