تحریک انصاف کا 28 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کا اعلان

Tehreek Insaaf

Tehreek Insaaf

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف مزار قائد کراچی پر جلسے کے بعد اب 28 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

پارٹی کے چیئرمین عمران خان شام چار بجے مینار پاکستان لاہور پر منعقد کئے جانے والے جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد دھرنے میں پہنچیں گے۔ جلسے کے انتظامات کے لئے لاہور اور پنجاب کی تنظیموں کو ذمہ داری سونپ دی گی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے پارٹی ارکان کو کارکنوں کو جلسے میں لانے کی ہدایت کی جائے گی۔