کراچی (جیوڈیسک) حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں ریلیف دے رہی ہے، اگر مصلحت کا چشمہ اتار دیا جائے تو قاتل نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بدلے کی آگ کو کوئی قانون کنٹرول نہیں کرسکے گا،سنی تحریک سمیت اہلسنت کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احسن قادری، ساجد قادری ،معراج قادری، شبیر قادری، خالد قادری، پروفیسر شکیل اوج اور سنی تحریک کے دیگر کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جو حکومت اور پولیس انتظامیہ کی بے حسی ہے۔