طاہر القادری اور عمران خان عوام کی آواز بن چکے ہیں، مہر افراہیم

Tahir ul Qadri, Imran Khan

Tahir ul Qadri, Imran Khan

کنجوانی (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے رہنما مہر افراہیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے قوم کے شعور کو بیدار کر کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور عوام کو حکمرانوں سے اپنے حقوق مانگنے کا حوصلہ اور طریقہ دیا ہے۔

طاہر القادری اور عمران خان اگر آج ہی اسی پوزیشن میں نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر بھی واپس آ جائیں تو پھر بھی کامیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کروڑوں عوام کی آواز بن چکے ہیں اور ان کی آواز کو دبانا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی۔