خوشاب (جیوڈیسک) بجلی کی بندش کا دورانیہ شہر میں 14‘دیہی علا قوں میں 18 گھنٹوں سے بھی متجاوز جوہرآباد سمیت ضلع کے تمام دیہی و شہری علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گئی۔ کاروبار زندگی ٹھپ ہو گیا بعض علا قوں میں مساجد میں وضو کے لئے پا نی بھی نا پید ہو گیا ہے۔
اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے شہریوں نے کہا ہے کہ حکمران دن رات بجلی کے بحران پر قابو پانے کی نوید سنا تے ہیں لیکن صورتحال پہلے سے بھی خراب ہو تی جا رہی ہے گذشتہ روز شہری علاقوں میں 14 جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لو ڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا ئے۔