کندیاں میں جنگلات سے لکڑ ی چوری جاری ‘عملہ خاموش

Wood

Wood

کندیاں (جیوڈیسک) وسیع و عریض رقبے پر پھیلے جنگلات کو محکمہ کے کرپٹ افسران اور ملازمین دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ وزیر جنگلات سمیت فاریسٹ کے تمام اعلیٰ افسران لمبی تان کے سو گئے جس سے حکومت کو روزانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔ فاریسٹ آفیسر سمیت تمام اس میں ملوث محکہ جنگلات کے کئی ملازمین کیخلاف لکڑی چوری کے مقدمات بھی درج ہوئے لیکن سیاسی اثر و سوخ کی وجہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے فوری نوٹس لیکر کندیاں جنگلات میں لکڑی چوری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔