بلاول بھٹو نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں، صداقت محمود

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

فتح جنگ (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے اور لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے، ان کے دور ہ سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔

ان کی پنجاب آمد سے پنجاب کے لوگوں کا جو رشتہ پیپلزپارٹی سے عارضی طور پر منقطع ہو ا تھا دوبارہ بحال ہو گیا، بلاول بھٹو نوجوانوں کے مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی ان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر ے گی۔