مظفرآباد (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطرلائن آف کنٹرول چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے ریلیف سرگرمیوں کے لئے کھول دیں ،یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے مقبوضہ وادی میں سینکڑوں افراد جاں بحق،ہزاروں گھر تباہ اور سینکڑوں کے حساب سے لوگ غائب ہیں،دو ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوا م کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرہ عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور ہندوستان ریلیف سرگرمیوں کے لئے لائن آف کنٹرول کو کھول دیں تو جوائنٹ چیمبر آف کامرس مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ عوام کو وافر مقدار میں امداد فراہم کرے گی اس حوالہ سے اندرون و بیرون ممالک کے مخیر حضرات کی کثیر تعداد نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے۔